the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
فیس بک نے چند دن بعد اپنے میسنجر ایپ کو کئی اہم اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیس بک کے آفیشل بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز پر چلنے والے بعض اسمارٹ فونز، وی 55 اور اینڈروئیڈ وی 10 آلات استعمال کرنے والے فونز اور آلات کے لیے اس کی سپورٹ ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ 10 اکتوبر 2011 یا اس سے پہلے کے آئی او ایس کے لیے بھی آئی پیڈ وی 26 اور میسنجر وی 8 کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ ونڈوز فون 8 اور8.1 اور انہی ورژن کی ڈیسک ٹاپ ایپ بھی اب نہیں چل سکیں گی۔ فیس بک نے اپنے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل سے ہونے والی ان تبدیلیوں کو نوٹ کر لیں۔ اپنے ایک پیغام میں فیس بک نے میسنجر استعمال کرنے والے تمام صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ کے اختتام کے بعد ان آئی او ایس سے بذریعہ میسنجر پیغام بھیج اور



وصول نہیں کر سکیں گے۔ اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے فیس بک نے اپنے بلاگ میں مزید کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے دوستوں اور اہلِ خانہ سے رابطے کی سہولیات بہتر سے بہتر بنائی ہیں، ہم نے میسنجر پر وائس، ویڈیو کالنگ، گیمز اور بوٹس کے فیچرز کو بہتر سے بہتر بنایا ہے، اس لیے ایپ کے پرانے ورژن کے ساتھ یا تو یہ سہولیات پوری طرح نہیں چل پائیں گی یا بالکل ہی بند ہو سکتی ہیں۔

فیس بک نے ایسے تمام ہارڈویئرز استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ فیس بک اور میسنجر ایپ کے جدید ورژن کو استعمال کر سکیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ اور اسکائپ بھی ایسے ہی اقدامات کر چکے ہیں۔ گزشتہ برس 31 دسمبر کو واٹس ایپ نے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا تھا جس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے کروڑوں آلات پر واٹس ایپ چلانا ناممکن ہو گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.